کامران ٹیسوری

آنے والے دنوں میں ڈالر 290 سے 295 روپے تک آجائے گا۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر 290 سے 295 روپے تک آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجر و کاروباری برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ان ممالک کے سفیروں کو بلا کر تفصیلات بتائیں اور حقائق سامنے رکھیں۔ وزیراعظم سے ملاقات میں کافی چیزوں پر اتفاق ہوا ہے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف کے اقدامات کے بعد ڈالر 20 سے 22 روپے سستا ہوگیا جبکہ ڈالر اب 300 روپے سے اوپر نہیں جائے گا، آرمی چیف کی ملاقاتوں سے تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ڈائریکٹ انویسٹمنٹ آنے والی ہے جس کے بعد معیشت مستحکم ہوجائے گی جبکہ سسٹم اور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ضرور ہوگا اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے