مراد سعید

دو ممالک نے جے یو آئی کو فنڈنگ کی، مراد سعید کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ جو یو آئی کو دو ملکوں نے فنڈنگ کی ہے،  ان کا کہنا ہے کہ  کرپشن اور  کک بیکس کا پیسہ پارٹی فنڈز میں گیا اسی لیے ان کو خطرہ ہے اور رسیدیں دکھانے کے بجائے احتجاج کر رہے ہیں۔  مراد سعید کا کہنا ہےکہ منی لانڈرنگ کے لیے پارٹی فنڈز کو استعمال کیا گیا، چھ ہفتے گزر گئے، احتجاج بھی کردیا ان کا کہنا ہے کہ اب رسیدیں دکھانا پڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے اپوزیشن جماعتوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی، ن لیگ نے پارٹی فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائیں،  انہوں نے الیکشن کمیشن رسیدیں لے جانے کے بجائے احتجاج شروع کر دیا۔ وفاقی وزیرمراد سعید نے  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے 41 اداروں کو نجکاری فہرست میں ڈالا تھا، جبکہ  ہمارا جہاز سابقہ حکومت کے دور میں ہی چوری ہوا جو جرمنی سے ملا۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گروی رکھنے کی باتیں کرنے والے سن لیں انہوں نے اب رکھا ہی کیا ہے۔ دوسری جانب سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے  سینیٹر عثمان کاکڑ نے صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر صاحب آپ ریاست کے صدر ہیں کسی ایک پارٹی کے نہیں، آپ تو ایک پارٹی کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دو بڑے پراجیکٹ ہیں ایک اپوزیشن کو گالیاں اور دوسرا نیب،  جبکہ صدر نے  تو مہنگائی اور داروں کی نجکاری کا کبھی نوٹس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے