حمزہ شہباز

انسداد ڈینگی کی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، انسداد ڈینگی کے اقدامات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز زیر صدارت اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کے موثر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں ڈینگی ٹیسٹ 2011 والے ریٹ پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت مقرر کردہ ریٹ پر ٹیسٹ کرانے کو یقینی بنانےاور تمام متعلقہ محکمے اور ادارے الرٹ ہو جائیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ 2011 کے پیٹرن پر یونین کونسل، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر انسداد ڈینگی کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ انسداد ڈینگی کے اقدامات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی، انسداد ڈینگی کی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل تمام محکموں کو رزلٹ دینا ہو نگے، سرویلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے