مرتضی وہاب

تاثر دیا جاتا تھا کہ کے ایم سی کے پاس وسائل نہیں ہیں جبکہ اس کے پاس بڑے بڑے اثاثے موجود ہیں، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ تاثر دیا جاتا تھا کہ کے ایم سی کے پاس وسائل نہیں ہیں، کے ایم سی کے پاس بڑے بڑے اثاثے موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کاش ماضی کے حکمران ان سہولتوں کو کراچی کے شہریوں کے لئے استعمال میں لاتے، اس شہر میں جو خامیاں ہونی تھیں وہ ہوگئیں لیکن اب تہیہ کرنا ہوگا کہ اس کو بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ اتنے وسائل کے باوجود انہیں استعمال نہیں کیا گیا، ان وسائل کو تباہ کردیا گیا، پی پی ہی کے دور میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا، ایکڑوں پر محیط یہ اسپورٹس کمپلیکس ہے، بدقسمتی سے ان جگہوں کا پوٹینشل تھا انہیں استعمال نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ مرتضٰی وہاب نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے ہمارے وہ پلے گراؤنڈز جو کے ایم سی کی ملکیت ہیں انہیں کس طرح استعمال میں لایا جائے، یہ جو بہتری کا سفر ہے وہ جاری رہے گا، کراچی کے شہریوں سکون دینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کو لانے کا مقصد غلط تاثر کو ختم کرنا ہے، بلدیہ عظمیٰ کے پاس پارک کے علاوہ اور مقامات بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے