جاوید لطیف

انتقامی سیاست نہیں کریں گے مگر حساب ضرور لیں گے، جاوید لطیف

اسلا م آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انتقامی سیاست نہیں کریں گے مگر حساب ضرور لیں گے۔  جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کوئی کام نہ کرکے لگژری زندگی گزارنے والے عمران خان کو حساب دینا ہوگا، بتایا جائے کہ فرح بی بی کون ہے؟

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے جاری بیان میں کہا کہ  لوگوں کے فرنٹ مین ہوتے ہیں کپتان نے تو فرنٹ ویمن رکھی ہوئی تھی۔ انہوں  یہ بھی کہا کہ ہ فرح یا اس کے شوہر کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا، فرح بی بی رنگ روڈ پرخریداریاں کرتی رہی ہیں۔ خود تو کہتے تھے کہ رسیدیں دکھاؤ تو آج کیوں بھاگ رہے ہو؟ ایمانداری اتنی ہے کہ بنی گالہ سے وزیر اعظم ہاؤس جانے پر قوم کا ایک ارب روپیہ لگا دیا۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پٹرول ڈیزل پر سبسڈی دینا حکومت کے لیے مشکل ہے، بارودی سرنگ کے ساتھ ملکی معیشت ہمیں دی گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب میں پارٹی میٹنگ کس حیثیت میں کی۔ جاوید لطیف نے یہ بھی کہاکہ اصلاحات کرنے کے بعد الیکشن کی طرف جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے