امام حسینؑ کی لازوال قربانی کی یاد میں تاریخی شہر روہڑی میں 500 سالہ قدیمی جلوس برآمد

روہڑی (پاک صحافت) حضرت امام حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں دی جانے والے لازوال قربانی کی یاد میں سندھ کے تاریخی شہر روہڑی میں 500 سالہ قدیمی 9 ڈھالہ تعزیے کا جلوس صبح چار بجے برآمد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قدیمی جلوس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مند روہڑی پہنچے ہیں۔ اسی طرح آج ملک بھر کے مختلف شہروں میں عزادار  کربلا کے شہداء کی عظیم قربانی کی یاد میں جلوس اور تعزیے نکال کر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس شبیہ علم و ذوالجناح کے مرکزی جلوس بھی آج صبح برآمد ہوں گے۔ جلوس میں نبی اکرمﷺ کے گھرانے پر یزیدی فوج کے مظالم کے غم میں نوحہ خوانی اور ماتم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے