سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، شدید جھڑپ میں انتہائی مطلوب دہشتگرد صورت گل عرف سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیف اللہ کی تحویل سے اسلحہ و گولا باردو برآمد کرلیا گیا، صورت گل دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے