اسلم غوری

اقتدار کے حوس میں اندھے عمران نیازی تمام اخلاقیات کو بھول چکے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ اقتدار کے حوس میں اندھے عمران خان تمام اخلاقیات کو بھول چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ آئے دن اخلاق سے گری حرکتیں اور باتیں کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کو قوم کو دھوکہ دینے کی عادت ہے، کبھی اس عادت کو نہیں چھوڑ سکتے۔ اسمبلی سے استعفی دینے کے باوجود مراعات اور تنخواہیں لینے والوں کو شرم آنی چاہئے، کرپشن کے نرالے طریقے دریافت کرنے والے نے استعفوں کے نام اپنے یوتھیوں کو بھی چونا لگایا۔

اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ صنف نازک کو استعمال کرکے پہلی بار کرپشن کی گئی۔ رمضان، مسجد نبوی، شب قدر اور چاند رات کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے منہ سے ریاست مدینہ کا نام ڈھیٹ پن کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے قوم کے اخلاقیات پر بھی ڈاکہ ڈالا اور قوم کے مال پر بھی ڈاکہ ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے