اداکارہ سحر خان

62 فیصد لوگ نئے پاکستان کے مقابلے میں پرانے پاکستان کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں، اداکارہ سحر خان

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سحر خان کاکہنا ہے کہ پاکستان کے 62 فیصد عوام نئے پاکستان کے مقابلے پرانے پاکستان کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے اس بات کا اظہار نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ سحر خان نے نجی ٹی وی چینل پر جشن کرکٹ کی مہمان بنیں، اس دوران میزبان شہزاد اقبال نے  موجودہ حکومت سے متعلق اداکارہ سحر خان  سے سوال کیا کہ  کتنے فیصد لوگوں کو لگتا ہے کہ نئے پاکستان سے پرانا پاکستان بہتر تھا؟ جس کے جواب میں ادکارہ نے ایک سروے کا جواب دیا۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران شہزاد اقبال کے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ  ان کے خیال میں  62 فیصد لوگ نئے پاکستان کے مقابلے میں پرانے پاکستان کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔ دوران پروگرام  اداکارہ سحر خان نے 500 کی دوڑ میں اداکارہ مہوش حیات کو شکست دے دی، سحر خان نے مہوش حیات کے  اسکور 444 کے جواب میں 451 کا اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے