مراد علی شاہ

ریلیف کے کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی سندھ

سکھر (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کے کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کو ریلیف دینگے۔ سندھ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سندھ میں اس سال ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔ صوبائی حکومت لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہے، کوشش کررہے ہیں کہ بارش اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر ضلع کا جائزہ لے رہے ہیں نقصانات کا تخمینہ بھی لگارہے ہیں، دریائے سندھ سے اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرے گا، آج رات گڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ داخل ہوجائے گا۔ کل رات سکھر بیراج تک اونچے درجے کا سیلابی ریلہ پہنچ جائے گا، جو ابھی تک اعداد و شمار ہیں اس کے حساب سے 6 لاکھ کیوسک پانی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ گڈو بیراج سے سکھر بیراج تک حفاظتی بندوں کی نگرانی سخت کی گئی ہے، انشاءاللہ یہ سیلابی ریلہ خیر و عافیت سے گزر جائے گا، مشکل وقت ضرور ہے لیکن انشاءاللہ عوام کو ریلیف دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے