مریم نواز

امریکی خط ڈرامے کیوجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے امریکی سازش اور خط کے نام پر رچائے جانے والے ڈرامے کا مقصد عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم یہ جان لے کہ امریکی خط ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہے کیونکہ عمران نے اس سے لاکھوں ڈالر غیر قانونی طور پر لیے ہوئے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ اداروں پر حملے اور گھیراؤ جلاؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کے لیے دباؤ بڑھانے کا حربہ ہے۔ کان کھول کے سن لو! تمھاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمھاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔ اپنی حکومت نہ سنبھال سکا، اپنی پارٹی نہ سنبھال سکا اور باتیں سن لو! تمھارا کھیل ہمیشہ کے لیے ختم۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے