سراج الحق

پی ٹی آئی تین سال بعد بھی بے سمت اور عوامی مسائل سے لاتعلق ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود بھی عوامی مسائل سے لاتعلق اور بے سمت حرکت کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف 22 کروڑ عوام کو پاؤں کی زنجیریں اور ہتھکڑیاں پہنا چکا ہے۔ آئی ایم ایف منی بجٹ کے ذریعے عوام کی گردن میں غلامی کا طوق ڈالنا چاہتا ہے، پاکستان میں بجلی گیس کی قیمتیں آئی ایم ایف طےکرتا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ، ماضی کی حکمران جماعتوں اور ڈکٹیٹروں کی پالیسیاں یکساں رہیں، حکمران اشرافیہ مال بناتی رہی اور غریبوں کے گھروں میں فاقے جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹ کر جائیدادیں اور جاگیریں بنانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ عالمی مالیاتی ادارے سے طے ہونے والی شرائط قوم کے سامنے لائی جائیں۔ استعماری طاقتیں اور مالیاتی ادارے ہماری حکومتوں کو ڈکٹیشن پر چلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے