پیپلزپارٹی

سیکریٹری سینیٹ کو برطرف کرکے جیل بھیجا جائے۔ پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکریٹری سینیٹ کو عہدے سے برطرف کرکے جیل بھیج دیا جائے تاکہ وہ آئندہ کسی بھی قبیح فعل میں مرتکب ہونے سے دور رہیں۔ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری کرنے میں سیکریٹری سینیٹ مکمل طور پر ملوث ہیں۔ لہذا انہیں قانونی چارہ جوئی کے بعد برطرف کرکے جیل میں ڈالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ چوری کئے گئے جس میں سیکریٹری سینیٹ پوری طرح ملوث ہیں۔ جان بوجھ کر اور سازش کے تحت ہمارے ووٹوں کو مسترد کیا گیا ہے۔ جبکہ حکومتی وزراء نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہم سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خفیہ کیمرے نصب کرکے اپنے وزراء کو اس سے آگاہ کیا تھا تاکہ کوئی اپوزیشن امیدوار کو ووٹ نہ دے۔

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پولنگ سے پہلے سینیٹ سیکریٹری سے ملاقات کی اور ووٹ کاسٹ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نام کے اوپر مہر لگاسکتے ہیں جبکہ ہم نے اسی طرح ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا جسے بعد میں مسترد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے