الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2023ء میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023ء میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ہر درخواست پر پارٹی سربراہ کے دستخط اور سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کا پتہ ہونا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، درخواستیں پارٹی سربراہ کی دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک دی جاسکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ درخواست کے ساتھ انتخابی نشانات کی ترجیحی لسٹ منسلک کی جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت پرکھی جائے گی، فروری مارچ کے پنجاب، کے پی انتخابات کے لیےدرخواست دینے والی پارٹیاں دوبارہ درخواست دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامکمل اور فیکس کے ذریعے موصول درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا، آج سے قبل انتخابی نشان کے حصول کی درخواستوں پر بھی غور نہیں کیا جائے گا۔

اسی طرح الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات کے لیے 19 جولائی2023ء کے بعد ملنے والی درخواستوں پر بھی غور نہیں کیا جائے گا، درخواستوں کے ساتھ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 206 کا منسلکہ حلف نامہ لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے