احسن اقبال

حالیہ سیلاب کے باعث 10 لاکھ گھر متاثر ہوئے ہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 10 لاکھ گھر متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ سیلاب کے باعث 10 لاکھ گھر متاثر ہوئے ہیں، جن علاقوں سے پانی گزر چکا وہاں سروے شروع کردیا گیا ہے۔ حالیہ تباہی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب میں 300 بچوں سمیت 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور دیگر اشیاء کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے