حنیف عباسی

کمشنر کے الزامات کا مقصد راولپنڈی میں ن لیگی مینڈیٹ پر ڈاکا ہے، حنیف عباسی

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا مقصد راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کل میری کمشنر راول پنڈی لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات ہوئی جس کی فوٹیج موجود ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمشنر راول پنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کل مجھے مبارک باد دی ہے۔ واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے کرب کا بوجھ اتار رہا ہوں، سکون کی موت چاہتا ہوں، راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز ہارے ہوئے تھے، انہیں 70، 70 ہزار کی لیڈ دلوائی، ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کو بھی سزائے موت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے