مریم نواز

عمران خان کو لانے والے سلیکٹرز خود بھی کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لانے والے سلیکٹرز خود بھی کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان خود تو زمان پارک کے بنکر میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے لیکن عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے چھپ کر بیٹھے شخص کو لانا چاہیے تھا۔ نواز شریف نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کا پروگرام بھگتایا لیکن آٹے اور چینی کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی نااہلوں کے ہاتھوں ملک نیچے جاتا ہے تو نواز شریف آوازیں دیتے ہیں کہ آکر ملک ٹھیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا، خود کو بابا رحمت کہنا والا شخص عوام کے لیے زحمت بن گیا تھا۔ 2018 کی سلیکشن کمیٹی ٹوٹ گئی ہے، سلیکٹرز گھر جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے