شہباز شریف

جس نے لنگر خانے بنانے ہیں وہ حکومت میں نہ آئے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس نے لنگر خانے بنانے ہیں وہ حکومت میں نہ آئے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا ہے، لنگر خانوں کو نہیں چلایا جا سکتا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیرا عظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ  ہیلتھ کارڈ پروگرام نواز شریف کا دیا ہوا ہے، 2018 میں ہماری حکومت ہوتی تو ہیلٹھ کارڈ پورے ملک میں دے چکے ہوتے۔ انہوں  نے کہا کہ وزارت توانائی سے بجلی کے کارخانوں کو ایندھن کی فراہمی متعلق پوچھا، وزارت توانائی کے افسر پہلے آئیں بائیں شائیں کرتے رہے پھر کہا وہ نیب کے خوف کی وجہ سے فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک دو دن میں کابینہ مکمل کر لی جائے گی، عمران خان نے پہلے توشہ خان کا قانون تبدیل کیا، توشہ خان میں ہار، انگھوٹی اور گھڑی کم قیمت پر خرید کر دبئی میں فروخت کر دی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانے کا کوئی شوق نہیں تھا، ہم نے پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی آفر کی تھی، جب وہ اپنی بات سے پھر گئے تو پارٹی نے حمزہ کو نامزد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے