مریم اورنگزیب

الیکشن پیشگوئی سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن پیشگوئی سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے تا حیات ایکسٹینشن کی آفر کرکے کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو آپ ایف آئی اے کے ڈی جی سے کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے کی، ڈیل تو آپ نے نیب کے چئیرمین سے کی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں، وہ زخم کافی ہیں، مہنگائی، بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے، کشمیر، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی، ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے