رانا ثناء اللہ

الیکشن  پرانی مردم شماری پر ہی ہوں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ نئی مردم شماری کو نوٹیفائی نہیں کرےگی، الیکشن پرانی مردم شماری پر ہی ہوں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ  نئی مردم شماری میں کچھ مسائل پیدا ہوگئے ہیں اس لیے نوٹیفائی نہیں ہو رہی۔

تٖفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بھی یہی موقف ہے وہ بھی نئی مردم شماری کے نتائج سے غیرمطمئن ہے، ایم کیو ایم بھی نئی مردم شماری کو تسلیم نہیں کرتی، بلوچستان میں جو  مردم شماری کے نتائج آئے ہیں ان پر بھی بڑے اعتراض ہیں، نئی مردم شماری پر سب کا اتفاق ضروری ہے، مردم شماری پر فوری فیصلہ ملک میں متنازع صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگست میں اسمبلی مدت پوری کرے گی، اس کے بعد نگران  حکومت آئےگی، نگران حکومت آکر آئین کے مطابق 60 یا 90 دن میں الیکشن کرائےگی، اس مردم شماری کو نوٹیفائی نہ کیا گیا تو الیکشن پرانی مردم شماری پر ہوں گے، حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ نئی مردم شماری کو نوٹیفائی نہیں کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے