عظمی بخاری

عمران اور عثمان بزدار 23سیاحوں کے قاتل ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فوری مستعفی ہوجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مری سانحہ کے بعد عثمان بزدار کا ایک لمحے کےلیے عہدے پر رہنا ناقابل قبول ہے، عمران خان نے خود اعتراف کیا انتظامیہ تیار نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمال حوصلہ اور بیشرمی ہے لاشیں اٹھانے کے بعد بھی حکومتی ترجمان ٹی وی پر نمبر ٹانگنے آجاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کی لاشیں آپ لوگوں نے حکومت میں آنے سے پہلے استعمال کی، ہم تو چاہتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کو انصاف ملے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ مری سانحہ کا مقدمہ عمران خان، عثمان بزدار اور شیخ رشید پر درج ہونا چاہیے، اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ہمیں عمران خان کی کسی انکوائری کمیٹی پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران اور عثمان بزدار 23سیاحوں کے قاتل ہیں، ماڈل ٹاﺅن واقعہ کا انقلابی عمران کا کزن خود کینیڈا فرار ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے