مسلم لیگ ن

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے اہم رہنماوں کی ن لیگ میں شمولیت

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد اہم رہنماوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران بڑی سطح پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماوں نے انہیں ن لیگ کا مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔

ذرائع کے مطابق پی پی گلگت بلتستان کے دیرینہ رہنما جاوید حسین جو اپنے حلقے میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کئی بار الیکشن لڑ چکے ہیں اور محمد اسماعیل جبکہ پی ٹی آئی رہنما اکبرخان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ جس کے بعد گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے