اسحاق ڈار

اللّٰہ کے فضل سے پاکستان نہ ڈیفالٹ ہوا ہے نہ ہی ڈیفالٹ ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کا طرز عمل انتہائی خود غرضانہ ہے، اللّٰہ کے فضل سے پاکستان نہ ڈیفالٹ ہوا ہے نہ ہی ڈیفالٹ ہوگا، جو عمران خان کو لائے اور تحفظ دیا آج وہ بھی غلطی مان رہے ہیں، اس وقت ہم 2018 میں شروع ہونے والی تباہی سے ہی گزر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت لینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، سب کہتے تھے حکومت لینے کی غلطی کی، خان کو چلنے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے بہت زیادہ بحث ہو رہی تھی، آج دو بدو بات کر لیتے ہیں، آج عمران نیازی کو آئینہ دکھاؤں گا، ملکی معیشت کا بیڑہ تو نیازی صاحب غرق کر چکے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اللّٰہ کے فضل سے پہلی دفعہ ضمنی بجٹ ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ سے نہیں آیا، آئی ایم ایف کا جائزہ حتمی مراحل میں ہے اور عمران خان غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، اپنی سیاست کے لیے ملک کو قربان کرنا خان صاحب کے لیے کوئی مسئلہ نہیں، غیر ضروری ایل سیز کو ترجیح میں نیچے  بالکل ٹھیک رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے