جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ، 4 فوجی جوان شہید، جوابی کاروائی میں4 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ، 4 فوجی جوان شہید، جوابی کاروائی میں4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(پاک صحافت) ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا  اس دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے اور جوابی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان شہید ہو گئے جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مودی ایسا دہشت گرد ہے جو  کشمیری قوم کو غلام بنانا چاہتا ہے:ناصر حسین ڈار

شہید ہونے والوں میں جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مکین میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی فورسز کی جواب کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقت میں کلئیرنس آپریشن کیا گیا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا جنوبی وزیرستان میں افواجِ پاکستان کے 4 جوانوں کی شہادت کے حوالے سے کہنا ہے کہ قوم کو دھرتی ماں کے ایسے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایک بیان کے ذریعے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سردار عثمان بزدار نے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 4 جوانوں کو اس قربانی پر خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے