عطا تارڑ

اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی نے آئین شکنی کی، عثمان بزدار

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا ء تارڑ نے  کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی نے آئین شکنی کی اور عثمان بزدار 25 دن پہلے استعفی دینے کے باوجود کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کس حیثیت سے وزیر اعلی کے دفتر میں پارٹی اجلاس کر رہے ہیں اور ان کا کیا اختیار ہے کہ سرکاری دفتروں پر قابض ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اقتدار سے جدائی کے غم میں عمران نیازی کا ذہنی توازن شدید متاثر ہوا ہے۔ عمران نیازی نے پنجاب میں پارٹی اجلاس منعقد کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کے دفتر کو نا جائز طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اقتدار سے جدائی کے غم میں عمران نیازی کا ذہنی توازن شدید متاثر ہوا ہے۔ توشہ خانہ سے کروڑوں روپے کے سرکاری تحفے چوری کرنے والوں کے لئے سرکاری وسائل کا نا جائز اور بے دریغ استعمال کوئی بڑی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آج 90 شاہراہ قائد اعظم پر پارٹی میٹنگز کا شیڈول جاری کیا ہے جو کہ عمران نیازی کی سوچ کی پستی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے