بلاول بھٹو

افغان ترجمان کے بیان کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ افغان ترجمان کے بیان کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے لیے ہمیں دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا، نئے آرمی چیف دہشتگردی کے خلاف بہت واضح ہیں، پاکستان کے امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وہ سولو فلائٹ کرکے مسائل حل نہیں کرسکتے تھے، وہ ہر چیلنج پورا کرنے کا دعوی نہیں کرتے۔ وہ مطمئن ہیں کہ امریکہ اور چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا گیا، جب وزارت خارجہ کا منصب سنبھالا تو ملک کو فیٹف کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کیلئے لابی کی غرض سے کبھی امریکہ نہیں گیا، صرف پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ وزارت عظمی امریکہ سے ملتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے عوام بناتے ہیں۔ اگر میں وزیراعظم کے لیے لابی کرنا چاہتا تو زیادہ پاکستان میں رہنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے