فلسطین میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

فلسطین میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

رام اللہ (پاک صحافت) فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے فلسطین کے بعض علاقوں میں کورونا وبا کے کیسز میں اضافے کے بعد اہم قدم اٹھاتے کرتے ہوئے مزید حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد اشتیہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج اتوار سے انٹرمیڈیٹ اسکولوں کے سوا باقی تمام اسکولوں کو 12 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

وبا کے پیش نظر تمام جامعات کو بھی بارہ دن کے لیے بند کرنے کے احکامات ہیں تاہم جامعات کے 50 فی صد عملے کو حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ القدس سمیت ایک سے دوسرے شہر میں سفر نہ کیا جائے۔ رات 7 سے صبح 6 بجے تک شہروں کے درمیان ہرطرح کی ٹریفک پر پابندی عاید کی گئی ہے اور طبی مراکز، دوا خانوں اور خوراک کی دکانوں کے سوا باقی تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

فلسطینی حکومت کی جانب سے شادی بیاہ کی تقریبات، تعزیتی تقریبا، کھیل کود کی سرگرمیوں اور مجمع اکٹھا کرنے کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عاید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کی وبا سے مزید 9 شہری وفات پا گئے جبکہ 1623 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں 5 مریض دم توڑ گئے جب کہ 910 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا، غزہ میں ایک شہری کی کورونا سے وفات کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 151 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، بیت المقدس میں تین اموات 562 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز کا تناسب 7 اعشاریہ 8 فی صد، اموات ایک اعشاریہ صفر فی صد ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1209 مریض صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والوں میں 91 فی صد کا تعلق بیت المقدس سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یورپین

یورپی قانون ساز نے ایران کے خلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے حوالے سے یورپی یونین کی خاموشی پر تنقید کی

پاک صحافت یورپی پارلیمنٹ کے ایک ممتاز قانون ساز نے یورپی کمیشن کے سربراہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے