خواجہ آصف

آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا نسخہ ہمارے پاس ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا نسخہ ہمارے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف ملک کو آئی ایم ایف سے نجات دلائیں گے، وہ چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ قوم کے لیے لایا گیا تحفہ لانے والوں کے ہی گلے پڑ گیا، تحریک انصاف کا چار سالہ دور مہنگائی کی وجہ بنا۔ عوام کیلئے مہنگائی ناقابل برداشت ہوگئی ہے، جسے قوم کیلئے تحفہ سمجھ کر لائے وہ آپ کیلئے گلے پڑ گیا۔ پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو معاشی خطرات سے بچایا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ایک دو ملکوں سے ہوتے ہوئے آئیں گے، ایجنڈے کا نہیں پتا۔ وہ ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔ نواز شریف کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا، وہ ملک و قوم کے نجات دہندہ بن کر آرہے ہیں۔ نوازشریف دور میں بجلی کا یونٹ 11 روپے تھا جو اب 56 روپے ہے، ان کے دور میں ڈالر 100، روٹی 5 روپے تھی۔ 65 لاکھ افراد کو روزگار دیا گیا اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا اور اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا۔ نوازشریف اور ان کی بیٹی کے ساتھ جو ہوا وہ تاریخ کے حوالے کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے