انوار الحق کاکڑ

ڈالرکے نیچے آنے سے ملک کا 4 ہزار ارب روپے قرضہ کم ہوگیا۔ وزیراعظم

پشاور (پاک صحافت) نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ڈالرکے نیچے آنے سے ملک کا 4 ہزار ارب روپے قرضہ کم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں تاجروں اور میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈالر کے نیچے آنے سے 4 ہزار ارب روپے کا قرضہ کم ہوگیا، بہت جلد پیٹرول کی نئی قیمت آئے گی۔ ریاست پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ایک سو سال تک لڑے گی۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی والے ہمارے بچے مار رہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، ہماری پالیسی غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں کو واپس بھیجنے کی ہے، افغان مہاجرین واپس جائیں گے، انہیں بدلہ لینے کی کیفیت میں نہیں بھیج رہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کے تحت گئے ہیں، جب واپس لوٹیں گے تو جیسے قانون کہے گا نگران حکومت وہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے