کامران ٹیسوری

مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پورا ملک ہی مہنگائی میں ڈوبا ہوا ہے، منافع خوروں کے خلاف ماہ صیام میں سخت اقدامات ضروری ہیں اس ضمن میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز اپنے دفاتر سے باہر نکلیں اور مہنگائی کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں، میں خود بھی روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کروں گا۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ کو خط لکھوں گا کہ سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ ادارے 35 فیصد تنخواہیں بڑھائیں اور میڈیا ادارے بھی تنخواہیں بڑھائیں کیونکہ اس وقت لوگ بڑی مشکل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کا مہینہ ہے، ہم نے ایک ہفتہ پہلے اعلان کیا تھا کہ مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کریں گے، ہم نے سوچا لوگوں کے گھروں میں اشیا خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اس ضمن میں بچت ایکسپو اور بازار لگانے کا ذکر ہوا جس پر کمشنر کراچی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی اور فوری طور پر آرڈیننس جاری کیا تاکہ ریٹ نارمل ہوں لیکن کل میں نے اچانک ایمپریس مارکیٹ کا دورا کیا اور وہاں پر موجود ایک شخص سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کو 35 روپے کے بجائے 70 روپے فی کلو آلو ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے