اعظم سواتی

اعظم سواتی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ خیال رہے کہ اسپیشل جج نے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹس کے کیس کی سماعت ہوئی۔اعظم سواتی کے وکیل سہیم خان اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے۔وکیل سہیل خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدالت کے باہر گرفتاریاں جاری ہیں، اعظم سواتی نے آج عدالت پیش ہونا تھا، اس وقت زمان پارک میں ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ شام 8 بجے کے بعد سے اعظم سواتی سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، گزشتہ شام بھی پولیس زمان پارک پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اعظم سواتی نے کیا عدالت سے حفاظتی ضمانت لی ہے؟ ان کو متعدد بار فردجرم عائد کرنے کےلیےعدالت نے بلایا لیکن نہیں آئے۔ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کی عدالت کے سامنے آنے پر طبیعت خراب ہو جاتی ہے، ان کی متعدد بار حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کی گئیں۔ انہوں  نے کہا کہ انڈر ٹیکنگ کے باوجود اعظم سواتی عدالت پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے