پولیس

پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار شہید، راہ گیر زخمی

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ میں موجود پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جسکے نتیجے میں ایک پولیس اہکار شہید جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دستی بم حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش  کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے راہ گیر کو بھی حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق شر پسند پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جائے وقوع پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور شواہد اکٹھے کیئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے