شرجیل میمن

اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ پراوینشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں، حکومت سندھ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم بعد از عید تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے