اسلام آباد لاک ڈاون

حکومت پنجاب کیجانب سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری کورونا پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج سے تمام کاروباری، تفریحی مراکز سمیت مزارات بھی کھول دئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آج سے تمام عائد پابندیاں ختم ہوگئیں ہیں اور حکومت کی جانب سے کاروبار کی اجازت رات 10 بجے تک کردی گئی ہے اور تمام مزارات زائرین کے لیے کھول دیئے جائیں گے جبکہ شہریوں کے لیے پارکس بھی آج سے کھلے رہ سکیں گے۔

این سی او سی کے مطابق تفریحی مقامات 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ پنجاب بھر میں آوٹ ڈور تقریبات میں 400 ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی اور ان ڈور تقریبات میں 200 ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہے، تاہم ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈائیننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے