وزیرِ داخلہ کی چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے فول پروف اقدامات کی ہدایت کر دی۔

محسن نقوی کی زیرِ صدارت چینی شہریوں کے سیکیورٹی انتظامات پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمے داری ہے، چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا، شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے