شیری رحمان

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پے در پے اضافہ، پیپلز پارٹی کی حکومت پر شدید تنقید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قیمتوں میں پے در پے اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین برس میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافہ کیا ہے اور حال ہی میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے فییونٹ بڑھادیا گیا جس کی کابینہ نے منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی رہنما شیری رحمٰن نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ ’اب کوئی عوامی جلسے میں بجلی کے بل پھاڑ رہا ہے؟ ماضی میں اپوزیشن رکن اسمبلی عمران خان نے دھرنے میں عوامی سطح پر بجلی کے نرخوں میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے عوامی سطح پر بجلی کے بل پھاڑ دیے تھے۔

واضح رہے کہ شیری رحمٰن ا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے قیمتیں بڑھنے کے بعد اوگرا نے 16 اکتوبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5.90 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 75 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ 2018 سے اب تک روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 40 فیصد یعنی 49 روپے کم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کی 3 سال کی حکومت ہماری معیشت کو وینٹی لیٹر پر لے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے