گوگل

گوگل سرچ کی مزیدار اور خفیہ ٹرکس کونسی ہیں؟

کراچی   (پاک صحافت)  آج ہم آپ کو گوگل سرچ کی وہ خفیہ ٹرکس بتانے جارہے ہیں جن کے ذریعے آپ گیمز کھیل سکتے ہیں، سرچ پیج کو گھما سکتے ہیں اور بھی کافی کچھ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ گوگل پر do a barrel roll لکھ کر سرچ کریں تو آپ کا براؤزر 360 ڈگری پر گھوم جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ z or r twice لکھ کر سرچ کرکے بھی آپ ایسا کرسکتے ہیں۔

اگر آپ گوگل سرچ پر recursion کو سرچ کریں تو سرچ انجن بار بار پوچھے گا کہ آپ کا مطلب یہ تو نہیں۔ recursion سرچ کرنے سے گوگل ایک لوپ میں پھنس جاتا ہے اور اس لفظ کا مطلب بھی دہرانا ہے۔اگر آپ کسی خاص چیز کو سرچ کررہے ہیں مگر اس کی وضاحت کے لیے الفاظ سمجھ نہیں آرہے؟ تو گوگل کی ایک کارآمد ٹرک ریورس امیج سرچ کو images.google.com پر استعمال کریں۔  کسی چیز کے لیے ٹاس کرنا چاہتے ہیں اور جیب میں سکے موجود نہیں؟ تو گوگل سرچ پر flip a coin سے آپ ٹاس کرسکتے ہیں۔

گوگل پیج کو کریش کرنے کے مقصد  کے لیے گوگل ڈاٹ اوپن کریں اور پھر Google Gravity سرچ کریں۔ ایسا کرنے سے سرچ انجن کریش ہوکر اسکرین کے نیچے آجائے گا۔ جبکہ گوگل پر askew لکھ کر سرچ کرنے سے ویب پیج ہلکا سا ٹیڑھا ہوجائے گا۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ماضی میں گوگل سرچ کی شکل کیا تھی تو Google in 1998 سرچ کریں اور بس۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے