پی پی چیئرمین

پی ٹی آئی کا اوپن بیلٹ میں بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، بلاول بھٹوزرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکمران جماعت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ میں بھی ہم مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران اوپن بیلٹ میں بھی اپنی پارٹی کے خلاف ہی ووٹ دیں گے۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ حکومت جانتی ہے کہ ان کے ممبران اسمبلی ناراض ہیں اور سینیٹ میں اپنی مرضی سے حق رائے دہی استعمال کریں گے،  وفاقی حکومت عام انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن کو متنازع بنانا چاہتی ہے تاہم اس کے باوجود پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق  بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول نے کہا کہ نالائق حکومت میچ فکسنگ کر رہی ہے اور سینیٹ الیکشن کو متنازع بنانا چاہتی ہے، اس وجہ سے پارلیمان متنازع ہو رہا ہے ،سپریم کورٹ بھی متنازع ہو سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کے ذریعے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو پرائیوسی کا حق ہونا چاہیے، تمام جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں، حکومت کے پاس وقت تھا کہ وہ انتخابی اصلاحات کر لیتی لیکن حکومت کی نیت خراب ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ امید ہے عدالت اسے اجازت نہیں دے گی، حکومت کو پتا ہے کہ ان کے ارکان اسمبلی ان سے ناراض ہیں، آرڈیننس کے ذریعے آئین کو تبدیل نہیں کر سکتے، ہم اس آرڈیننس کو بھی چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سازش کامیاب ہوئی تو یہ جمہوریت پر بہت بڑا حملہ ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ادارے اس الیکشن میں بھی متنازع ہوئے تو اس کا ردعمل ہو گا ، امید ہے کہ ہم 2018 کے الیکشن سے بہت کچھ سیکھ چکے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے