کامران ٹیسوری

سندھ حکومت سیلاب متاثرین کیلئے اچھا کام کررہی ہے۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب زدگان کے لئے اچھا کام کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایاز لطیف پلیجو کے ہمراہ پلیجو ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ میں کچھ نہ کچھ کروں گا، پتہ نہیں انہیں ایسا کیوں لگا، شاید اس کی وجہ عمران خان کا یہ کہنا ہے کہ سندھ میں مولا جٹ آگیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ میں لوگوں کے درمیان محبت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے نکلا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم بہت دور ہوگئے ہیں، ہم سب ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور تنقید کرنے میں لگ گئے جبکہ اس سب میں شاید یہ بھی بھول گئے کہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب مسائل کا حل چاہیے، نئی نسل پوچھ رہی ہے کیا کھویا کیا پایا، اور ہم نے کھویا ہی کھویا ہے، سندھ حکومت سیلاب زدگان کے لئے اچھا کام کررہی ہے وہ بہت جلد نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے