مریم نواز

عمران خان کشمیر آکر اپنا وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کشمیر آکر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ کشمیریوں کا کا جذبہ بتارہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے، فیصلہ ضمیر کا، ووٹ نواز شریف کا، کشمیر نے آج اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ مریم نوازکا کہنا ہے کہ کوئی کشمیریوں کا حق چھین لے اور نواز شریف مریم نواز دیکھتے رہیں، یہ نہیں ہوسکتا۔ ووٹ چور کو چھوڑنا نہیں ہے اسے گھر تک چھوڑ کر آنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مسلم لیگن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے سلیکٹر کو ملا کر جو بیانیہ کھڑا کیا تھا وہ منہ کے بل گر پڑا ہے، سابق وزیراعظم نے جن پر تنقید کی وہ کسی ادارے پر تنقید نہیں تھی، وہ وقت دور نہیں جب ادارے نواز شریف کے بیانیے پر چلیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سادہ اکثریت کے لالے پڑے ہیں، لیپا ویلی کہہ رہی ہے آٹا چوروں چینی چوروں جان چھوڑو، مریم نواز نے کہا کہ کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت کے ہاتھ میں نہیں اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔

واضح رہے کہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں ووٹ مانگنے نہیں آئی، میں خوش ہوں اس کمپین نے کشمیر کے چپے چپے کی سیر کرا دی ہے،مجھے وادی نیلم میں جگہ جگہ پاک فوج کے جوان نظر آئے، مجھے پاک فوج کی وردی میں کھڑے ہر بچے پر بہت پیار آیا، میں نے انہیں سلام کیا، انہوں نے بھی مجھے سلوٹ کیا، یہ اپنے گھروں سے دور پہرے دے رہے ہیں، ہماری حفاظت کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے