عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار پر طنز کے نشتر چلادیئے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر طنز کے نشتر چلا دیئے، عظمیٰ بخاری ک کہنا ہے کہ عثمان بزدار ہیلتھ کارڈ کا بڑا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، یہ کارڈ نواز شریف نے 2015ء میں متعارف کروادیا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ 3 سال میں عثمان بزدار صاحب بولنا تو سیکھے نہیں ،پتا نہیں ڈلیور کرنا کب سیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عثمان بزدار بلدیاتی بجٹ ریوڑیوں کی طرح بانٹ رہے ہیں، وہ مختلف ڈسٹرکٹ میں جاکر اربوں کے پیکیجز متعارف کروارہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے تنقیدکرتے ہوئے  کہا کہ پنجاب کے وزراء اپنے محکموں کے سوالات کے جوابات نہیں دیناچاہتے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان نے عثمان بزدار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ عثمان بزدار ہیلتھ کارڈ کا بڑا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، یہ کارڈ نواز شریف نے 2015ء میں متعارف کروادیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ بزدار صاحب 3 سال بعد سو کر اٹھے ہیں، بڑے والے ظل تباہی نے تباہی مچاکر رکھ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے