وزیراعظم شہباز شریف

اسپیکر بلز بلڈوز کرنے میں حکومت کے آلہ کار بنے، شہباز شریف

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شبہاز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس کے دورا ن قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر  بلز بلڈوز کرنے میں حکومت کے آلہ کار بنے اور قائد حزب اختلاف کا قانون سازی پر بحث کے حق سے بھی انکار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی غیر جانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے اپوزیشن نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیا ہے۔ شہباز شریف کہا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ووٹ حقیقی تعداد سے کم گنے گئے، اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں 22 اراکین موجود تھے اور الزام عائد کیا کہ حکومت کے حق میں 3 یا 4 اضافی ووٹ شمار کیے گئے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر نے پارلیمانی طریقہ کار کے قواعد کی خلاف ورزی کی اور حکومت کو ان بلز کو بلڈوز کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ حکومتی اراکین کی تعداد مطلوبہ تعداد سے کم تھی اس لیے ان بلز کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے کیونکہ یہ قانون کے مطابق منظور نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے