شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی حکومت جتنی بھی چوری کرلے اسے معافی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جتنی بھی کرپشن اور چوری کرلے اسے کھلی چھوٹ اور معافی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے اور انہیں ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا ہے۔ نئے آرڈیننس کے تحت صدر مملکت کسی وقت بھی چیئرمین نیب کو نکال سکتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ عوام کو دکھائیں ن لیگ نے کیا کرپشن کی ہے۔ حکومت کی کرپشن عوام کے گھروں تک پہنچ گئی، 120 روپے کلو چینی میں سے 70 عمران خان اور وزرا کی جیب میں جارہے ہیں، براڈشیٹ میں کس نے کس کو پیسے دیئے۔ کوئی نہیں جانتا، نیب پراسیکیوٹر اور ملازمین کٹہرے میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے