احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت نے ترقی کے ہر شعبے کو تہس نہس کردیا ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے پاکستان میں ترقی کے ہر شعبے کو تہس نہس کردیا ہے۔ ہر ادارہ اور شعبہ تباہ و برباد ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے، زندگی کے ہر شعبے کا فرد کچلا جاچکا ہے، سی ای سی نے اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کو مزید وقت دینا ملکی مفاد کے خلاف ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سی ای سی نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کے خاتمے کے لیے ہر آئینی راستے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سی ای سی نے شہباز شریف کو سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا اختیار دیا، 23 مارچ کے لانگ مارچ کی حمایت کی، فیصلہ ہوا کہ جلد پی ڈی ایم کا اجلاس بلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے