وزیراعظم شہبازشریف

یونان کشتی حادثہ، وزیراعظم کا 19 جون کو یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے 19 جون کو یونان کے قریب کشتی کے حادثے میں پاکستانیوں اور دیگر افراد کے جان بحق ہونے پر یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم سوگ کے موقع پر کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایھتنز میں پاکستانی سفارتخانے نے ریسیکو کیے گئے 12 پاکستانیوں کی شناخت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں 41 پاکستانی شہری لاپتہ ہیں۔ ایتھنز سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حادثے میں 79 تارکین وطن ڈوب گئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کے 104 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سے 100 فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طور پر 750 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے