ڈینگی

اسلام آباد میں ڈینگی سے گیارہ افراد جاں بحق، سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے اب تک گیارہ شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 146 شہری ڈینگی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں سے 48 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 98 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ ڈینگی مچھر کے وار ملک بھر میں جاری ہیں لاہور کے متعدد سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے بیڈز 70 فیصد سے زیادہ بھر چکے ہیں۔ اس وقت لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں اور دیہاتوں میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے