خالد مقبول صدیقی

ووٹ نہیں بولے گا تو روڈ بولے گا، ہم کسی کے آلہ کار نہیں۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحافت) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم حکومت بچانے کے لئے آلہ کار نہیں بنیں گے، اگر ووٹ نہیں بولے گا روڈ بولے گا ہم بھی احتجاج مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا ساتھ جمہوریت بچانے کیلیے دیا، ہمارے بغیر بھی جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیٰحدہ ہوسکتے ہیں۔ اگر قوم کو ضرورت ہو تو قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں۔

رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں، مہنگائی بہت ہوگئی ہے، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے، عوام کے لیے انتظام کریں تاکہ وہ زندہ رہ سکیں، تعلیم کے لیے بھی کچھ کرنا چا ہیے۔ جس دن ہماری حجت تمام ہوئی ہم حکومت ہی نہیں ایوان بھی چھوڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے