اسیپکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب  کیخلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی، خلیل طاہر سندھو

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ صرف وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے، اسیپکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔ خیال رہے کہ پنجاب میں اپوزیشن نے وزیراعلی پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے جاری بیان میں کہا کہ پرویز الہی پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرویز الہی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، خان صاحب کے خلاف عدم اعتماد آئی تو انہوں نے جو گل کھلائے ساری دنیا جانتی ہے۔

واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ عمران اور انکی جماعت نے ہمیشہ جمہوری مخالف اقدامات کو ترجیح دی، اگر آپکے پاس اکثریت ہے تو امیدوار بنیں اور کثرت ثابت کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، غلاظت کے کلچر کو بند کیا جائے، میدان لگے گا، آپ ووٹ مانگنا، پتہ لگ جائے گالوگ کس کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے