شہبازشریف

جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں آرمی نے مثالی خدمات انجام دیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی قیادت میں آرمی نے مثالی خدمات انجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے جنرل قمرجاوید باجوہ کی پاک فوج، ملکی دفاع اور قومی مفادات کیلئے خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے عفریت کو کچلنے کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں آرمی نے شجاعت و بہادری سے کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے تاریخ کے ایک مشکل مرحلے پر پاک آرمی کی قیادت کی اور دفاع پاکستان ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے قائدانہ کردار سے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں سمت کا تعین ہوا۔ انہوں نے جیو اکنامکس کی اہمیت سے متعلق جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو میثاق معیشت پر دستخط کرکے اجتماعی دانش کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے آرمی چیف سے گفتگو میں کہا کہ آپ کو دنیا کی بہترین آرمی کی قیادت کا باعث فخراعزاز حاصل ہوا۔ آرمی چیف جنرل نے قومی امور کی انجام دہی میں بھرپور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے