چوہدری سرور

اسرائیلی ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ چوہدری سرور

لاہور (پاک صحافت) چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ق چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قبلۂ اوّل کی آزادی کے لیے عوام فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، فلسطین کے مظلوموں کے لیے ادویات کی فراہمی اور پانی تک بند کر دیا گیا ہے۔

چوہدری سرور کا مزید کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق کے لیے دنیا بھر میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کل اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینی شہریوں پر زمینی اور فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے